Brailvi Books

نورانی چہرے والے بزرگ
28 - 32
آنکھ لگ گئی۔ خوابوں کی دنیا کا سفر شروع ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نورانی چہرہ چمکاتے میرے خواب میں تشریف لے آئے اور ارشاد فرمایا: ’’وضو کر کے نماز ادا کرلو۔‘‘ میں نے خواب ہی میں نماز ادا کی تو شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کچھ پڑھ کر مجھے دم فرما دیا۔ جب میں بیدار ہوا تو میری حالت کافی بہتر ہو چکی تھی۔ جب مُعالج (ڈاکٹر) نے دوپہر کو شوگر چیک کیا تو اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ خواب میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زیارت اور دَم فرمانے کی برکت سے نارمل ہو چکا تھا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے صدقے مجھے اس مرض سے شفا عطا فرماکر نئی زندگی عطا فرما دی۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{13}وہ دیکھو سبز گنبد
	ایک اسلامی بھائی نے زیارتِ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ایک واقعہ بیان کیاجسکالبِّ لباب پیشِ خدمت ہے: ۱۴۱۳؁ھ بمطابق