{12}خواب میں آکردم فرمادیا
ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے: قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی آمد آمد تھی۔ اسلامی بھائی اجتماع کی تیاریوں میں مشغول تھے۔ ہم بھی اپنے علاقے کے اسلامی بھائیوں کو انفرادی کوشش کے ذریعے اجتماع کی ترغیب دلا رہے تھے اجتماع میں جانے کے لئے گاڑی بھی کروائی جا چکی تھی۔ اجتماع سے قبل ہی ایک روز اچانک میرے سر میں شدید درد اٹھا، ساتھ ہی ساتھ آنکھوں میں ہونے والے درد نے اس تکلیف میں اضافہ کر دیا۔ درد اس قدر شدّت اختیار کر گیا کہ میں اجتماع میں شرکت نہ کرسکا۔ اجتماع میں شرکت سے محرومی کے سبب میں بہت غمگین ہو گیا جس کی وجہ سے طبیعت مزید خراب ہو گئی۔ ڈاکٹر سے رجوع کیا تو اس نے کہا کہ آپ کا تو شوگر ہائی (High) ہو چکا ہے اور ساتھ میں ہیپاٹائٹس Cکا مرض بھی لاحق ہو چکا ہے، اس نے کچھ دوائیاں دے کر دوبارہ آنے کو کہا مگر مرض نے اس قدر شدت پکڑی کہ مجھے مرکز الاولیاء لاہور سے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا، میرے جسم نے حرکت کرنا چھوڑ دی گویا کہ میں موت کے منہ میں پہنچ چکا تھا۔ میں سوچ رہا تھا کہ ابھی تو دین کا بہت کام کرنا ہے، والدۂ محترمہ کوحج بھی کرواناہے، اسی سوچ و بچار میں میری