Brailvi Books

نورانی چہرے والے بزرگ
25 - 32
دوران جب مجھے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی تو میں نے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کی نیت کر لی۔ اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی بَرَکت سے میری قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی اور میری برسوں کی خواہش پوری ہوگئی جب میں رات سویا تو خواب میں ایک حسین منظر دیکھا کہ :ایک حسین وجمیل نورانی چہرے والے بزرگ سبز سبز عمامہ سجائے سفید لباس میں ملبوس مجھے اجتماع میں شرکت کی نیت کی مبارک باد پیش فرما رہے ہیں۔ میں نے یہ بھی دیکھا کہ وہ اجتماع گاہ میں آنے والے قافلوں کا استقبال بھی فرما رہے ہیں۔ جب میں نے اجتماع گاہ میں اسلامی بھائیوں کے مدنی قافلے دیکھے تو حیرت کے مارے میری آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ،اسی دوران میری آنکھ کھل گئی۔ صبح اٹھتے ہی میں نے اپنے علاقے کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور خواب میں نظر آنے والے نورانی چہرے والے بزرگ کاحلیہ بیان کیا تو اس پر وہ کہنے لگے کہ یہ تو امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ تھے ۔ چنانچہ میں اسی کو اشارہ سمجھتے ہوئے اجتماع میں شریک ہوا اور اجتماع کے اختتام پر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامن سے وابستہ ہو کر غوث پاک کا مرید بن گیا۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد