بھی آپ کے دستِ مبارک سے وہ چیز لینے کے لیے آگے بڑھااور عرض گزار ہوا حضور! میں بہت دور سے آیا ہوں ، آپ سے بیعت کرنا چاہتا ہوں ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ارشاد فرمایا ’’جو میں کہتا جاؤں آپ دہراتے جائیے۔‘‘ چنانچہ آپ نے مرید کروانے والے الفاظ کہنا شروع کئے اور میں دہراتا چلاگیا میں خواب میں جونہی مرید ہوا اسی وقت میری آنکھ کھل گئی۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{10}برسوں کی خواہش پوری ہو گئی
خوشاب (پنجاب،پاکستان) میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: میں کچھ عرصہ سے پیرِکامل کی تلاش میں تھا اور ارادہ یہ کر رکھا تھا کہ جس کی طرف خواب میں اشارہ ہو گااسی کا مرید بنوں گا۔ اسی اثناء میں قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدینۃ الاولیاء ملتان میں ہونے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کے دن قریب آگئے ۔ہمارے علاقے میں بھی اس کی تیاری کی دھوم تھی۔ اسلامی بھائی وقتاًفوقتاً علاقے میں لوگوں سے ملاقات اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے اجتماع کی دعوت پیش کرنے لگے۔ اس