{9}مدنی قافلے کی برکت
صوابی (صوبہ خیبر پختونخوا) کے مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کاخلاصہ پیشِ خدمت ہے: قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول میں آنے سے قبل میں غفلت بھری زندگی گزار رہا تھا۔ فکرِآخرت نہ خوفِ خدا، نمازوں کی پابندی نہ حقوق العباد کا خیال حتیٰ کہ سارا وقت کھیل کود میں برباد کر دیتا۔ میری خوش بختی کہ ایک مرتبہ ہمارے علاقے کی جامع مسجد میں دعوتِ اسلامی کے علمِ دین سیکھنے کے لئے راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کا ایک مدنی قافلہ تشریف لایا۔ مجھے ان عاشقانِ رسول کی صحبت میں کچھ وقت گزارنے کا موقع ملا جس کی برکت سے مجھے زندگی کا اصل مقصد معلوم ہوا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے فقط ہمیں اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے مجھے ان کی باتیں اچھی لگنے لگیں جب انہوں نے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تعارف کروایا تو میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ میں بھی اس ولیٔ کامل کا مرید ہو جاؤں چنانچہ میں خط کے ذریعہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت تو ہو گیا مگر آپ کی زیارت سے محروم تھا۔ ایک روز جب میں نمازِ عشاء ادا کر کے سویا تو کیا دیکھتا ہوں کہ میرے سامنے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نورانی چہرہ چمکاتے تشریف فرما ہیں اور اسلامی بھائی دیوانہ وار ملاقات کے لیے آپ کی
جانب بڑھ رہے ہیں۔ ایسامحسوس ہو رہا تھا کہ آپ کوئی چیز تقسیم فرما رہے ہیں ، میں