Brailvi Books

نورانی چہرے والے بزرگ
22 - 32
{8}مدنی ماحول کیسے میسرآیا؟
	ٹنڈوجام (باب الاسلام،سندھ) میں مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کالب لباب پیشِ خدمت ہے: دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک مبلغ اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی معرکۃُ الآراء تالیف ’’فیضانِ سنّت‘‘ پڑھنے کے لئے دی۔ ایک رات اس کتاب کے ابتدائی چند صفحات کامطالعہ کرتے کرتے میں نیندکی آغوش میں چلا گیا اور خوابوں کی دنیاکی سیر کرنے لگا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ میرے سامنے ایک نورانی چہرے والے باریش بزرگ موجود ہیں۔ پہلی ہی نظر میں میرا دل گواہی دینے لگا کہ ہونہ ہویہ وہی ہستی ہیں جن کی تالیف’’فیضانِ سنّت‘‘ کے چند صفحات کا میں نے مطالعہ کیا ہے۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خواب میں ہی میری جانب کئی مرتبہ اس طرح دیکھا کہ جیسے مدنی ماحول کی دعوت دے رہے ہوں۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی نگاہِ پراثرنے میرے دل میں مدنی انقلاب برپا کر دیا۔ صبح اٹھتے ہی نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ دیگر فرائض و واجبات بجا لانے کامصمم ارادہ کیا اورآہستہ آہستہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہو اوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد