Brailvi Books

نورانی چہرے والے بزرگ
18 - 32
مجھ گنہگار کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کیا۔ میری مَدَنی ماحول سے وابستگی کچھ اسطرح وقوع پذیرہوئی کہ رمضان المبارک کابابرکت مہینہ اپنی بہاریں لٹا رہا تھا اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والا تربیتی اعتکاف قریب آتا جا رہا تھا۔ علاقے کے اسلامی بھائیوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے بھی تربیتی اعتکاف کی ترغیب دلائی۔ آخرکاران کی مسلسل انفرادی کوششوں کی برکت سے مجھے تربیتی اعتکاف میں شرکت کی سعادت حاصل ہوگئی۔ مدنی ماحول کی طرف میرایہ پہلا قدم تھا جو کہ مجھے دعوتِ اسلامی کے قریب سے قریب ترہونے میں مددگار ثابت ہوا اور گناہوں سے نفرت، نیکیوں کی محبت دلانے میں معاون بنا۔ اجتماعی اعتکاف میں امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے ہونے والے سنّتوں بھرے بیانات نے میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا کر دیا، میں نے سچے دل سے توبہ کی اور آئندہ ان گناہوں سے بچنے کا عزمِ مصمم کرلیا۔ دورانِ اعتکاف ہی میں نے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے شرفِ بیعت حاصل کرلیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان برکتوں سے میرے اندر پائی جانے والی تمام برائیاں ختم ہو گئیں۔ تادمِ تحریر فرائض و واجبات کی پابندی کے ساتھ ساتھ میں نے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ راہِ خدامیں سفر کو اپنا معمول بنا لیاہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے دورانِ قافلہ کئی بار مجھے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی خواب میں زیارت بھی نصیب ہوئی ہے۔ ایک مرتبہ میرا