مدنی منّا سخت بیمار ہو گیا، پریشانی کی حالت میں رات سویا تو میری قسمت جاگ اٹھی شیخِ طریقت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خواب میں کرم نوازی فرمائی کیا دیکھتا ہوں کہ نورانی چہرہ چمکاتے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ میرے سامنے تشریف فرما ہیں اور ارشاد فرما رہے ہیں : ’’آپ کا مدنی منّاجو بیمار ہے وہ کہاں ہے؟‘‘ میں نے خواب ہی میں اپنے مدنی منے کو آواز دی، میرا بیٹا فوراً آ گیا۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس کے سر پر اپنا دستِ مبارک پھیرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’اِن شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کا مَدَنی منّا ٹھیک ہو جائے گا۔‘‘ ساتھ ہی آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدینۃُالاولیاء ملتان میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بین الاقوامی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بھی ترغیب دلائی اور دیکھتے ہی دیکھتے آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ میری آنکھوں سے اوجھل ہو گئے۔ اس خواب کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میرا مدنی منّا بالکل تندرست ہو گیا۔ شیخِ طریقت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خواب میں دی جانے والی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے میں نے اسی سال مدینۃُالاولیاء ملتان میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بین الاقوامی سنتوں بھرے
اجتماع میں اپنے مدنی منّے کے ہمراہ شرکت کی سعادت حاصل کی۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد