Brailvi Books

نورانی چہرے والے بزرگ
17 - 32
استعمال کئے بغیر ہی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نظرِعنایت کے صدقے اس موذی مرض سے اس طرح شفا عطا فرما دی گویا وہ بیمار ہی نہیں تھیں۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{6}مشکبارمَدَنی ماحول کی برکتیں 
	بھکر (پنجاب،پاکستان) میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل دین سے دوری کی وجہ سے میں گناہوں کی دلدل میں دھنستا چلا جا رہا تھا۔ چوریاں ، ڈکیتیاں ، لڑائی جھگڑے کرنا، حقوق العباد پامال کرنا، غریبوں مسکینوں کی اَملاک پر قبضہ جما لینا علاقے بھر میں میری پہچان بن چکا تھا۔ اس کے علاوہ فضول کھیلوں کی عادت، جانور لڑوانا میرے پسندیدہ مشغلے تھے۔ میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہونے میں سب سے بڑا کردار ہمارے علاقے میں موجود دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائیوں کا ہے کہ جنہوں نے رات دن اِنفرادی کوشش کر کے