مہینہ تشریف لایا تو میں فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں 30دن کے اعتکاف کی بَرَکتیں لوٹنے لگا۔دورانِ اعتکاف ایک دن جب مجھے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دیدار نصیب ہوا تو میری حیرت کی انتہانہ رہی کیونکہ یہ تو وہی نورانی چہرے والے بزرگ تھے جنھوں نے خواب میں آ کر مجھے مَدَنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی تھی۔ آپ کی یہ برکت وکرامت دیکھ کرمیں نے اپنے آپ کو ’’وقفِ مدینہ‘‘ کر دیا۔ (مدینہ: دعوتِ اسلامی کی اِصطلاح میں خود کو مَدَنی کام کرنے کے لئے مَدَنی مرکزکے حوالے کردینے کو ’’وقفِ مدینہ‘‘ کہتے ہیں )
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{5}خطرناک دوروں کے مرض سے نجات
باب المدینہ (کراچی) میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: میری بہن (جو کہ امیرِاہلسنّت سے مرید ہیں ) کو کافی عرصے سے عجیب و غریب قسم کے دورے پڑنے کا مرض لاحق تھا۔ جب کبھی دورہ پڑتا تو اچانک ان کی حالت غیر ہو جاتی۔ بہن کی اس حالت کو دیکھ کر گھر کے تمام افراد بہت زیادہ پریشان رہتے۔ اس مرض سے نجات حاصل کرنے کے لئے بڑے بڑے ڈاکٹروں ، حکیموں اور عاملوں سے علاج کروایا لیکن میری بہن کی صحت دن بدن بگڑتی ہی جا