Brailvi Books

نورانی چہرے والے بزرگ
10 - 32
ہوا تو میری حیرت کی انتہانہ رہی کہ یہ تووہی ہستی ہیں جن کی کچھ عرصہ قبل مجھے خواب میں زیارت ہوئی تھی اور میرے دل میں مَدَنی انقلاب انہی کی زیارت کی برکت سے وقوع پذیر ہوا تھا۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہی کے فیض کی برکتوں سے اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر حلقہ ذمہ دارکی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی دھومیں مچا رہا ہوں۔ 
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{2}ہیپاٹائٹس کے مرض سے نجات
	اوکاڑہ (پنجاب، پاکستان) میں رہائش پذیر اسلامی بھائی کے بیان کا لب لباب ہے: میری دادی جان کافی عرصہ سے ہیپاٹائٹس کے مہلک مرض میں مبتلا تھیں۔ جہاں تک ہو سکا ہم نے ڈاکٹروں سے علاج کروایا، خاطر خواہ فائدہ نہ ہونے کی وجہ سے حکیموں کا رخ کیا لیکن ’’ مرض بڑھتا ہی گیا جوں جوں دوا کی‘‘ کے مصداق کوئی تدبیر کارگر ثابت نہ ہوسکی۔ بڑھتے بڑھتے مرض اس حد تک پہنچ گیا کہ ڈاکٹروں نے انہیں لاعلاج قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں ، حکیموں کی طرف سے جب ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو ہمت ٹوٹ چکی تھی قریب تھا کہ ہم مکمل طور پر مایوس ہو جاتے مگر بعض احباب کے توجہ دلانے سے