دعائیں کروانے اور اورادو وظائف پڑھنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک رات میرے بڑے بھائی (جو کہ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامن سے وابستہ ہو کر سلسلہ عالیہ قادریہ میں مرید ہیں ) سوئے توان کی قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی اور انہیں خواب میں امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زیارت نصیب ہو گئی۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خواب میں بھائی جان سے کچھ یوں ارشاد فرمایا: ’’بیٹا! پریشان نہ ہوں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کی دادی جان کی طبیعت ٹھیک ہو جائے گی‘‘ مزید فرمایا کہ کل ان کاچیک اپ کروا لینا۔‘‘ یہ کہنے کے بعد آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ تشریف لے گئے۔ بھائی جان صبح بیدار ہوئے تو گھر والوں کو رات کا خواب سنایا اور ہاتھوں ہاتھ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ارشاد کی تعمیل کرتے ہوئے دادی جان کا نئے سرے سے چیک اپ کروانے کی ترکیب بنائی گئی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ رپورٹ میں مرض کا نام و نشان نہیں تھا۔ یہ دیکھ کر ہماری حیرت کی انتہانہ رہی کہ جس مرض کے علاج پر طویل عرصے سے اتنا پیسہ خرچ کیا لیکن خلاصی ہونے کے بجائے ہر طرف سے مایوسی ہی مایوسی کاسامنا کرناپڑا تھا وہی مرض اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم اور اسی کی عطاسے ایک ولئی کامل کی نظرِعنایت سے ایک ہی رات میں کافور ہو گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میری دادی جان تادمِ تحریربالکل صحت یاب ہو چکی ہیں گویا کہ وہ بیمارتھی ہی نہیں۔