{2}فسادی نوجوان
تحصیل منچن آباد)ضلع بہاولنگر، پنجاب پاکستان )کے مقیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کچھ یوں ہے، مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے لوگوں کو تکلیف دینا،والدین کی نافرمانی کرنااوربد نگاہی کرنا میرے روز مرہ کے معمولات میں سے تھا، شرابیوں کی صحبت بد کی وجہ سے شراب پینے لگا ، جب دل ودماغ پر شراب کا خمار چڑھتا تو لوگوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بناتے ہوئے بھی نہ ڈرتا ، جب دوستوں کی منڈلیوں سے تھک کرنشے میں مخمور گھر کی دہلیز پر قدم رکھتا تو والد صاحب میری یہ حالت بد دیکھ کرغصے میں آجاتے، مجھے گھر سے نکلنے کا حکم دیتے، مگر والدہ مجھے روک لیتی، اسی طرح میری غفلت بھری زندگی کا سفر جاری تھا کہ 2007ء میں علاقے کے ایک بدمعاش کے چنگل میں پھنس گیا، جس کی نحوست سے مزید میری بے باکیاں بڑھ گئیں ، والدہ میری حالت زار کو دیکھ کر روتیں اور میرے سدھرنے کی دعائیں کرتیں ، مگر دن بدن میری عادتیں بگڑتی چلی گئی، آخر کار میرے سدھرنے کے سپنے آنکھوں سجائے والدہ نے ہمیشہ کے لیے اپنی آنکھیں بندکرلیں ، جب مجھے والدہ کی وفات کی خبر مجھے پہنچی تو اس وقت بھی برے دوستوں کے پاس تھا، میں حالت غم میں گھر پہنچا، گھرمیں اداسی چھائی ہوئی تھی ، سب کے چہرے غم سے نڈھال تھے ، جب والد صاحب نے مجھے دیکھا