Brailvi Books

نورِہدایت
3 - 31
 سے یہ سوچ کر کہ گھرتو جانا ہی ہے چلوآج اس کا دل رکھتے ہوئے اجتماع میں شرکت کرکے گھرچلاجاؤں گا، یوں زندگی میں پہلی بار ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی مشکبار فضاؤں میں داخل ہوگیا، اس وقت ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی سنّتوں بھرا بیان فرمارہے تھے جو مدینۃ الاولیاملتان شریف سے تشریف لائے تھے ، ہم بھی بیان سننے کے لیے قریب جاکر بیٹھ گئے، دورانِ بیان جونہی قریبی مسجد سے عشاء کی اذان کی آواز فضامیں بلند ہوئی، مبلغِ اسلامی بھائی فوراًخاموش ہوگئے اور اذان کا جواب دینے لگے ، تعظیم اذان کا یہ منظر دیکھ کر میں متأثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا، آج سے قبل میں نے اذان کا ایسا ادب نہیں دیکھاتھا، سنّتوں بھرے اجتماع کے اختتام پر میں گھر کی جانب روانہ ہوگیا، جب میں گھر پہنچا تو والد صاحب سے عرض کی کہ دعوتِ اسلامی والے بڑے مؤدب ہوتے ہیں ، اور پھر سنّتوں بھرے اجتماع کا وہ منظر سنایا، چونکہ گھروالے بھی بدعقیدگی کا شکار تھے اس لیے والد صاحب نے کوئی خاص توجہ نہ دی، مگر نجانے کیوں میرے دل میں دعوتِ اسلامی کی محبت گھرکر چکی تھی۔ 
	اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّچنددنوں کے بعد دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی آمد تھی اس بار پھر وہ اسلامی بھائی میرے پاس آئے اور مجھے بین الاقوامی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی، یوں اس بار میں نے کوشش کرکے اپنے گھر والوں سے اجازت لی اور اجتماع کے لئے روانہ ہوگیا،