Brailvi Books

نورِہدایت
2 - 31
 تھا، بدعقیدہ لوگوں کے ساتھ اُٹھنا بیٹھناتھا، جس کی وجہ سے غلط عقائد کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی سے بھی متنفر تھا۔ 
	خانیوال کے قریب ایک گاؤں میں میری ویلڈنگ کی دکان تھی، جس کے قریب ہی ایک دعوتِ اسلامی والے اسلامی بھائی کام کرتے تھے، جب میں اپنی دکان پر بدعقیدہ مقررین کے بیان چلاتا تو وہ مجھے سمجھاتے اور اس کی ہلاکت خیزیوں سے ڈراتے ، لیکن میں ان کی ایک نہ سنتا اورانہیں برابھلا کہنا شروع کردیتا ، مگر وہ مجھے نیکی کی دعوت دیناترک نہ کرتے، ایک بار جب دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع (مدینۃ الاولیاملتان)کی آمد ہوئی تو وہ میرے پاس آئے اور اس میں شرکت کی دعوت پیش کی، جسے میں نے بوجہ نفرت ٹھکرادیا، اگلے سال پھر نیکی کی دعوت کے عظیم جذبے کے تحت مجھے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا کہا مگر میں نے اس بار بھی انکار کردیا، تیسری بار بھی ایسا ہی ہوا، مگر اسلامی بھائی نے ہمت نہ ہاری اور مجھ پر انفرادی کوشش کا سلسلہ جاری رکھا۔ 
	ایک بار وہ اسلامی بھائی حسبِ معمول میرے پاس تشریف لائے اور مجھ سے کہا : خانیوال شہر میں دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے، اس میں تو شرکت کرلیجیے، آپکا کرایا بھی میں ادا کروں گا، جمعرات کا دن تھا، ویسے بھی مجھے گھرجانا تھا، راستے میں خانیوال پڑتاتھا، اسلامی بھائی کے اصرار کی وجہ