Brailvi Books

نورِہدایت
27 - 31
چہرے پر سنّت کے مطابق داڑھی شریف سجا لی، سر پرسبز سبز عمامہ شریف کا تاج  اور سفید مدنی لباس زیبِ تن کر لیا۔ مدنی ماحول کی برکت سے تمام برائیوں سے نجات مل گئی اور گناہوں سے توبہ کی توفیق نصیب ہوگئی۔ رفتہ رفتہ اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر مدنی کاموں میں حصہ لینے لگا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مدَنی ماحول کی وجہ سے معاشرے میں وہ عزت ملی ہے جس کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ کئی بار خواب میں مرشدِ کریم، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زیارت سے مشرف ہو چکا ہوں۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوت ِاسلامی میں تنظیمی طور پر سخاوی کابینہ کی مجلسِ رابطہ کی ذمہ داری نبھارہا ہوں ۔ 
 اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیان کے تحریری گلدستے ’’انمول ہیرے ‘‘ میں ہے: زندگی کے لمحات ’’انمول ہیرے‘‘ ہیں اگر ان کو ہم نیـ بے کار ضائع کر دیا تو حسرت و ندامت کے سوا کچھ ہاتھ نہ آ ئے گا۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے انسان کو ایک مُقرَّرہ وقت کیلئے خاص مقصد کے تحت اس دنیا میں بھیجا ہے۔چُنانچِہ پارہ 18 سورۃُ المُؤمِنُون آیت نمبر 115 میں ارشاد ہوتا ہے: اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰکُمْ عَبَثًا وَّ اَنَّکُمْ اِلَیۡنَا