Brailvi Books

نورِہدایت
25 - 31
 اسلامی بھائی سے ملاقات ہو گئی، دورانِ گفتگو انہوں نے مجھے فکرِ آخرت دلاتے ہوئے مسجد میں نماز باجماعت ادا کرنے اور نماز کے بعد ہونے والے درسِ فیضان سنّت میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ وقتی طور پر تو میں نے ہامی بھر لی مگر بعد میں نہ تو نماز با جماعت ادا کرنے مسجد گیا اور نہ ہی درس میں شرکت کی سعادت پائی۔ لیکن جب بھی ان اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہوتی وہ مجھ پر انفرادی کوشش فرماتے، نماز باجماعت ادا کرنے کے لئے مسجد میں آنے کی دعوت دیتے اور درسِ فیضانِ سنّت میں شرکت کی ترغیب دلاتے۔ چنانچہ ان کے باربار ترغیب دلانے پر ایک روز میں نماز ادا کرنے مسجد چلاہی گیا اور نماز کے بعد ہونے والے درسِ فیضانِ سنّت میں بھی شریک ہوگیا۔ درس سُنا تو بہت اچھا لگا اور بہت متأثر بھی ہوا مگر دِل کی سیاہی کے سبب میرے گناہوں کا علاج نہ ہوسکا، پھر مزید اسلامی بھائیوں نے میرا ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن بنایا جس کی بدولت میری اجتماع تک رسائی ہوگئی۔ وہاں پہنچا تو کثیر نوجوانوں کو سنّتِ مصطفیٰ سے آراستہ و پیراستہ دیکھ کربڑا متأثر ہوا، پھر جب اصلاحی بیان، ذکر و دعا اور صلوٰۃ و سلام میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی تو قلبی و روحانی سکون ملا، اسلام کی حقیقی تعلیمات کیا ہیں اس کا پتہ چلا اور عمل کا جذبہ بھی نصیب ہوا۔
	اب میں خود ہی پابندی سے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت