مدینہ باب المدینہ کراچی حاضر ہوگیا، مدنی تربیت گاہ پر رابطہ کیا ،مگرکسی وجہ سے مجھے اس کورس میں داخلہ نہ مل سکا ، تقریباً دو گھنٹے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رہا اور پھر گھرلوٹ آیا اور پھر گناہوں بھرے افعال میں مبتلا ہوگیا، ایک بار پھر میری ملاقات اسی خیرخواہ اسلامی بھائی سے ہوگئی، اس بار انہوں نے مجھے رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کا مدنی ذہن دیا،ابتداً تو میں نے ان کی بات پردھیان نہ دیا مگر جب انہوں نے اجتماعی اعتکاف کی برکتیں اور مدنی بہاریں بتائیں تو میں اعتکاف کرنے کے لیے تیار ہوگیا اور سنتوں بھرے اجتماعی اعتکاف کی برکتیں حاصل کرنے کے لیے معتکف ہوگیا، جس کی برکت سے جہاں مجھے نمازوں کی پابندی نصیب ہوئی وہیں پر وضو، غسل، تیمم اور نماز کے فرائض و واجبات کا بھی علم حاصل ہوا اور نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ دل میں موجزن ہوگیا۔ تادمِ تحریر اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ علاقائی سطح پر مدنی انعامات کا ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کام عام کرنے کیلئے کوشاں ہوں ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{7}کیرم بورڈ کا شیدائی
بادامی باغ (مرکز الاولیائ، لاہور) کے مقیم رہائشی اسلامی بھائی گناہوں