{6}علمِ دین کی سعادت
مدینۃ الاولیا( ملتان شریف )کے رہائشی اسلامی بھائی اپنی گناہوں بھری زندگی کے خاتمے کاتذکرہ کچھ اس طرح تحریر کرتے ہیں ، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے سے پہلے فلم بینی کا اس قدر جنون تھا کہ راتیں آنکھوں کو حرام سے بھرتے ہوئے بسر ہوجاتی، جب موقع ملتا سینما گھر کا رخ کرتا، نمازیں قضا ہوجانے پربھی میرے دل میں احساس و ندامت پیدانہ ہوتا، میرے سدھر نے کی سبیل کچھ اس طرح سے بنی کہ ایک روز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ چند اسلامی بھائی میرے پاس تشریف لائے اور مجھ پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کاذہن دیا، میں نے ہامی بھر لی اورمقررہ دن سنّتوں بھرے اجتماع میں جاپہنچا، سنتوں بھرے بیان اور ذکر اللّٰہ سے فیض یاب ہوا اور جب رقت انگیز دعا شروع ہوئی تو میں نے اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ کی اور گناہوں سے بچنے کا ارادہ کرلیا، چنددنوں کے بعدجب میری ملاقات خیرخواہ اسلامی بھائی سے ہوئی تو انہوں نے باب المدینہ (کراچی )میں ہونے والے 63روزہ تربیتی کورس میں شریک ہونے کا مدنی ذہن دیا اور تربیتی کورس کے فوائد سے آگاہ کیا،یوں کورس کرنے کا مدنی ذہن بن گیا، چنانچہ والدین سے اجازت لے کر میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ