شکار تھا آج مبلغ دعوتِ اسلامی بن گیا، یادرکھیے! زندگی بے حد مختصر ہے ہم لمحہ بہ لمحہ موت کے قریب ہوتے جارہے ہیں ، عنقریب ہمیں اندھیری قبر میں اتار دیا جائے گا، لہٰذا ابھی وقت ہے، جلد سے جلد سچی توبہ کرکے نیک اعمال کرنے میں اپنی زندگی کے انمول لمحات بسر کیجیے، زندَگی کا ہر سانس انمول ہیراہے ، کاش ! ایک ایک سانس کی قدر نصیب ہو جائے کہ کہیں کوئی سانس بے فائدہ نہ گزر جائے اور کل بروزِ قیامت زندَگی کا خزانہ نیکیوں سے خالی پاکر اشکِ ندامت نہ بہانے پڑ جائیں ! صدکروڑ کاش! ایک ایک لمحے کا حساب کرنے کی عادت پڑ جائے کہ کہاں بسر ہو رہا ہے، زہے مقدر!زندگی کی ہر ہر ساعت مفید کاموں ہی میں صَرف ہو ورنہ اپنے اوقات کوفُضول باتو ں ،خوش گپّیوں میں گزرا ہوا پا کر کہیں بروز قیامت کفِ افسوس ملتے نہ رہ جائیں ۔
غافِل تجھے گھڑیال یہ دیتا ہے مُنادی
قُدرت نے گھڑی عمر کی اک اور گھٹا دی
اللّٰہ عَزَّوَجَلہمیں اپنے وقت کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد