Brailvi Books

نورِہدایت
20 - 31
 ابھی تک برائیوں کی عادت کا خوگر تھا، برائیوں کی عادت سے نجات کی صورت یوں بنی، شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا رسالہ بنام’’ امرد پسندی کی تباہ کاریاں ‘‘ میرے ہاتھ لگ گیا، جس کا مطالعہ کرنے سے دل پر چھایا گناہوں کا اندھیرا دور ہوگیا، فضول اور بے ہودہ کاموں سے بچنے کا مدنی ذہن بن گیا، سابقہ گناہوں سے توبہ کی توفیق مل گئی، مزید مدنی ذہن بننے کا سبب یوں بنا کہ ایک اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش کی وجہ سے میں نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے 10روزہ اعتکاف کی سعادت حاصل کی، جہاں بہت پیاری اخلاقی تربیت ہوئی اور علم و عمل میں بھی اضافہ ہوا۔ 
	ایک دن مدنی چینل دیکھتے ہوئے جب میری نظرامیرِاہلسنّت کے مبارک چہرے پر پڑی تو مجھے پر ایک عجب کیفیت طاری ہوگئی، آپ کا مرید بننے کی تڑپ دل میں مچلنے لگی، یوں میں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگیا،  ایک ولی کامل سے نسبت تو کیا قائم ہوئی، نیکی کی دعوت دینا میرا معمول بن گیا، تادم تحریرڈویژن نگران ہونے کی حیثیت سے سنّتیں عام کرنے کی سعادت پارہاہوں ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے فکرِآخرت سے نابلد نوجوا ن کو کس طرح دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول نصیب ہوگیا، جو کل تک مختلف گناہوں کا