Brailvi Books

نورِہدایت
19 - 31
{5}گناہوں بھری زندگی
	بہاولپور(پنجاب پاکستان)کے مقیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ پیش خدمت ہے، نیکی کی راہ پر گامزن ہونے سے پہلے زندگی کے شب وروز فضول کاموں میں ضائع کررہاتھا، نافرمانیاں کر کر کے میرا دل پتھر سے بھی زیادہ سخت ہوچکا تھا، فلمیں ڈرامے دیکھنا میری زندگی کا حصہ بن چکا تھا، نمازو روزے کی ادائیگی سے کوسوں دور تھا، ستم بالائے ستم یہ کہ عشقِ مجازی کی آفت میں مبتلا تھا، جس کی نحوست سے میں کئی برائیوں میں ملوث تھا، میری ان نازیبا حرکتوں کی وجہ سے لوگ روزانہ میرے گھر پر شکایت کرتے، جس کی وجہ سے اہل خانہ پریشان رہتے، بسا اوقات میری پیٹائی بھی کرتے لیکن میرے سر پر جوں تک نہ رینگتی، میں ٹس سے مس نہ ہوتا اور میں اپنی بری حرکتوں میں مبتلارہتا، الغرض میں بری عادتوں کی وجہ سے لوگوں کی نظروں سے گرچکاتھا ، میری خوش نصیبی کہ ایک مبلغ دعوتِ اسلامی نے مجھ پر انفرادی کوشش کی جس کی برکت سے گناہوں کے دلدل سے نکلنے کا مدنی ذہن بن گیا، سبب یوں بنا کہ ایک دن نماز پڑھنے مسجد میں جاپہنچا، وہاں دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ عاشق رسول سے میری ملاقات ہوگئی، دوران ملاقات انہوں نے ایک کتاب پڑھنے کو دی ، جس کا مطالعہ کرنے کی برکت سے دعوت اسلامی کی محبت دل میں گھر کرگئی ، مگر افسوس!