Brailvi Books

نورِہدایت
1 - 31
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرُود شریف کی فضیلت
	سرکارِ مدینہ راحتِ قلب وسینہ، فیض گنجینہ، صاحِبِ مُعطَّرومُعَنبر پسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ شفاعت نشان ہے: بے شک اللّٰہ عَزَّوَجَلَّنے ایک فِرِشتہ میری قَبْر پر مُقرَّرفرمایا ہے جسے تمام مخلوق کی آوازیں سُننے کی طاقت عطا فرمائی ہے، پس قِیامت تک جوکوئی مجھ پر دُرُودِپاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اُس کا اور اُسکے والدکا نام پیش کرتا ہے۔ کہتا ہے،فُلاں بن فُلاں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُودِپاک پڑھا ہے۔(مجمع الزوائد ،کتاب الادعیہ،باب فی الصلاۃ علی النبی،۱۰/۶۵۱،حدیث:۱۷۶۱۹)
{1}نورِہدایت
	کبیروالا (ضلع خانیوال، پنجاب پاکستان)کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں غفلت کی دنیامیں کھویا ہواتھا، میرا چہرہ آقائے دوعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی پیاری پیاری سنت داڑھی شریف سے خالی تھا، فلمیں ڈرامے دیکھنااورگانے باجے سننا میرا معمول