مطالعہ کیا تو امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی تحریر تاثیر کا تیر بن کر میرے دل میں پیوست ہوگئی،رسالہ پڑھنے کے بعد میں نے داڑھی شریف منڈوانے کے فعلِ حرام سے پکی سچی توبہ کرلی، یوں میری زندگی میں مدنی انقلاب بھرپا ہوگیا، مزید گھروالوں کی انفرادی کوشش کی برکت سے میں 12دن کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا، جہاں مجھے علمِ دین کاانمول خزانہ لوٹنے کا سنہری موقع ملا، عاشقانِ رسول کاقرب ملا، نمازیں باجماعت پڑھنے کی سعادت ملی، مدنی قافلے سے جب میں گھرلوٹا تو دل میں مدنی کام کرنے کی تڑپ پیدا ہوچکی تھی، میرے شوق وجذبے کو دیکھتے ہوئے ذمہ داران نے مجھے ذیلی حلقے کا ذمہ دار بنادیا، پھر کچھ عرصے بعد مجھے علاقے کی ذمہ داری سونپ دی گئی، یوں میں مدنی کام کرتا گیا اور ترقی کے زینے چڑھتا گیا یہاں تک کہ آج میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل سے رکنِ کابینہ ہونے کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کا پیغام عام کررہا ہوں ، اور تادم بیان میری نیت ہے کہ 12دن کے مدنی قافلے میں سفر کرکے علمِ دین حاصل کروں گا۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شراب نوشی ہلاکت خیزاور جہنم میں جھونکنے والی بیماری ہے، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں شراب کی وباعام ہوتی چلی