فسادی اور سنگین جرم کے عادی آتے ہیں تو عموماً سنتوں بھرے بیانات، رقت انگیز دعا اور ذکر اللّٰہ سن کر اس قدر متاثر ہوتے ہیں کہ سنتوں بھرے ماحول کے ہو کر رہ جاتے ہیں ، کیونکہ مدنی ماحول میں اللّٰہ ورسول عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ذکر کی بدولت انہیں ایسی روحانی لذت نصیب ہوتی ہے کہ وہ ساری دنیاوی لذتوں کو بھول کر رضائے الٰہی کے کاموں میں مشغول ہوجاتے ہیں ، اگر آپ بھی پُر سکون زندگی کے طلبگار ہیں تو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت اپنا معمول بنالیجیے۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{4} انفرادی کوشش ہو تو ایسی!
عرب اِمارات سے تعلق رکھنے والے ایک اسلامی بھائی کا بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ پیش خدمت ہے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں معاشرے کا بگڑا ہوا نوجوان تھا، قبر وآخرت کی تیاری کے مدنی ذہن سے عاری تھا، عرب امارات کے شہر شارجہ میں ایک کمپنی میں منیجر تھا، رات بھر گھر سے باہر رہنا اورفضول دوستوں میں بیٹھ کر اپنا وقت برباد کرنا میرا وطیرہ بن چکا تھا، بری سنگت کی نحوست سے سگریٹ اور شراب پینے کی عادت کا