Brailvi Books

نورِہدایت
12 - 31
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کس طرح دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول کی برکت سے لوگوں کو تکالیف دینے اور شراب پینے والا نوجوان سدھر گیا۔ اچھے ماحول سے دوری کی وجہ سے جس طرح آج ہمارے معاشرے میں دیگر گناہ عام ہوتے جارہے ہیں وہیں ایذائے مسلم کا گناہ بھی بڑھتا چلا جارہا ہے، یاد رکھیے! بلاعذر شرعی کسی مسلمان کو تکلیف دینا حرام اور جہنم میں لیجانے والا کام ہے، بلکہ بزرگان دین نے اسے برے خاتمے کا سبب بیان فرمایا ہے ، لوگوں کو تکالیف دینے والوں سے کل قیامت کے دن سخت حساب ہوگا۔  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{3}مدنی انقلاب
	مرکزالاولیاء (لاہور پنجاب پاکستان )کے علاقے نواب پورہ کے رہائشی اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے، تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں اپنی زندگی کے شب وروز غفلت میں برباد کر رہاتھا، قبرو حشر کی بہتری کیلئے نیکیاں جمع کرنے کے بجائے گناہوں سے اپنا نامۂ اعمال آلودہ کرتا، نیک ماحول سے دوری کے سبب فلمیں ڈرامے دیکھ کرخوب آنکھوں کو بے ہودہ مناظرسے پُرکرتا، زبان کی