Brailvi Books

نورِہدایت
11 - 31
 عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگیا، اجتماع کی برکتیں لوٹ کر جب میں گھرلوٹا تو میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوچکا تھا، میرے سر پر سبزسبز عمامہ شریف تھا، جسے دیکھ کر اہل علاقہ حیرت زدہ رہ گئے۔ 
نگاہ ولی میں وہ تاثیردیکھی
بدلتی ہزاروں کی تقدیردیکھی
	مجھ پراللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا مزید یہ کرم ہوا کہ میں مدنی قافلے کا مسافر بن گیا،  جہاں دعائیں ، سنّتیں اور دیگر اہم مسائل سیکھنے کا سنہری موقع ملا۔ جب میں قافلے سے گھر لوٹا تو والد صاحب کی دست بوسی کاشرف حاصل کیا۔ اور یوں جلد ہی میں نے 63روزہ تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا، جس کی ہاتھوں ہاتھ یہ برکت ظاہر ہوئی کہ میرے والد صاحب نے سر پر سبزسبز عمامہ شریف کا تاج سجالیا ہے، اور وہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کیلئے آمادہ ہوگئے، والد صاحب کی تبدیلی پر مجھے اس قدر خوشی ہوئی کہ میں نے ہاتھوں ہاتھ 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ارادہ کرلیا۔ 
اللّٰہکرم ایسا کرے تجھ پے جہاں میں 
اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو 
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد