Brailvi Books

نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے
87 - 100
سے شیرہ نکال کر اُسے دیوار پر چپکادیااور کہا:اب دیکھو یہ شہر تباہ ہونے والا ہے۔ دیوار پر لگے ہوئے اس شیرے پر مکھیاں آکر بیٹھیں،مکھیوں کا انبوہ دیکھ کر ایک چھپکلی ان مکھیوں پر جھپٹنے کے لئے دیوار پر نمودار ہوئی ،حلوائی کی ایک بلی تھی۔اس بلی نے چھپکلی کو دیکھا تو وہ اس پر جھپٹنے کو تیار ہوگئی،دو فوجی بازار سے گزررہے تھے جن کے ساتھ اُن کا کتا بھی تھا۔کتے نے بلی کو دیکھا تو ایک دم اس پر حملہ کردیا،بلی نے بھاگنے کے لئے چھلانگ لگائی تو شیرے کے برتن میں گر کر مرگئی ۔حلوائی نے اپنی بلی کو مرتے دیکھا توکتے کو مار ڈالا،یہ منظر دیکھ کر فوجیوں نے حلوائی کو ہلاک کردیا۔حلوائی کے عزیزوں کو پتہ چلا تو انہوں نے فوجیوں کو مارڈالا،جب فوج کو اپنے دونوں فوجیوں کے مارے جانے کا علم ہوا تو ساری فوج نے آکر شہر کو تہس نہس کردیا۔
	شیطان نے کہا:دیکھا میری انگلی کا کرشمہ!میں نے صرف اپنی انگلی ہی لگائی تھی،اس کے بعد یہ لوگ لڑے مرے خود ہیں۔(شیطان کی حکایات،ص۱۵۰) 
(24)  نجومی کے پاس جانا
	 سرکارِ ابد قرار، شافعِ روزِ شمارصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے ارشاد فرمایا: جو کوئی نجومی کے پاس جائے پھر اس سے کچھ پوچھے تو اس کی چالیس شب کی نمازیں قبول نہ ہوں گی۔(مسلم،کتاب السلام،باب تحریم الکھانۃ۔۔۔الخ، ص۱۲۲۵، حدیث: ۲۲۳۰)
	  مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس