Brailvi Books

نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے
86 - 100
 یعنی آپس والی چیز کی برائی سے بچو نہ تو تم خود آپس میں رَنجش رکھو نہ دو شخصوں میں رَنجش ڈالو غیبت وغیرہ کرکے کہ یہ بدترین جرم ہے بلکہ بہت سے جُرموں کی جَڑ ہے۔ ’’یہ مُونڈ دینے والی چیز ہے‘‘کے تحت مفتی صاحب لکھتے ہیں:یا تو اس مجرم کی نیکیاں برباد ہوجانے کا سبب ہے یا جس مظلوم کے ساتھ یہ برتاوا کیا گیا اس کے گناہ معاف ہوجانے کا سبب،اس کے نامہ اعمال کو گناہوں سے ایسا صاف کردیتی ہے جیسے اُسترہ سر کو۔(مراٰۃ المناجیح،۶/۶ا۶)
شیطان کی انگلی(حکایت:30)
	ایک شخص نے شیطان کو دیکھا جو اپنی انگلی اٹھائے جارہا تھا۔اس نے شیطان سے پوچھا:یہ تم اپنی انگلی اٹھائے ہوئے کیوں جارہے ہو؟شیطان نے کہا: میں اپنی انگلی سے بھی بڑا کام نکالتا ہوں،لوگ جو آپس میں لڑتے جھگڑتے اور فتنہ و فساد کرتے ہیں وہ اسی انگلی کا کھیل ہوتا ہے۔ا س شخص نے کہا:یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ شیطان نے کہا:چلو میں تم کو دکھاؤں۔یہ سامنے جو شہر ہے اسے میری یہ انگلی تھوڑی دیر میں تباہ و برباد کردے گی،میں صرف اپنی یہ انگلی لگاؤں گا اس کے بعد لڑنا بھڑنا اور قتل و غارت خود ہی شروع کردیں گے۔شیطان اس شخص کے ساتھ شہر میں داخل ہوا،ایک بازار میں حلوائی مٹھائی بنانے کے لئے چینی گھول کر اس کا شیرہ بنانے کے لئے اسے بڑے برتن میں گرم کررہا تھا جس میں سے شیرہ اُبل رہا تھا۔شیطان نے کہا:اب تم دیکھنا میری انگلی کیا کام کرنے لگی ہے۔شیطان نے شیرے میں اپنی انگلی ڈال کر تھوڑا