Brailvi Books

نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے
83 - 100
ہیں:اگر غازی میں اِخلاص ہوتو لوگوں کی واہ واہ سے ثواب کم نہیں ہوگا۔یہ تو رب کی طرف سے دُنیوی انعام ہے۔صحابہ کرام(علیہم الرضوان) اور خودنبی کریم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی دونوں جہاں میں واہ واہ ہورہی ہے۔(مراۃ المناجیح،۱/۱۹۱)
نہ کسی واہ کی خواہش نہ کسی آہ کا غم 
	اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسنّت، مجدِّدِ دین وملّت ،مولانا شاہ امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنکا فارسی شعر ہے :
نہ مَرا نُوش زِ تَحْسِیں نہ مَرَا نَیْش زِ طَعْن	 	نَہ مَرَا گوش بَمَدْحَیْ نَہ مَرَا ہوش ذَمے
مَنَمْ وَ کُنْجْ خُمُوْلِیْ کہ نَگُنْجَد دَرْ وَیْ  		جُزمَنْ وَ چَنْد کِتَابے وَ دَوَات وَ قَلَمے
(حدائق بخشش،ص۴۴۶)
اِنہی اشعار کی ترجمانی کسی نے اُردو رباعی میں اس طرح کی ہے:
نہ ستائش کی تمنا نہ مجھے خطرۂ ذم	نہ کسی واہ کی خواہش نہ کسی آہ کا غم
میں ہوں اس گوشۂ تنہائی کا رہنے والا	کہ جہاں چند کتابیں ہیں، دوات اور قلم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(22) بلااجازتِ شرعی کتا پالنا
 	 سرکارِمدینۂ منوّرہ،سردارِمکّۂ مکرّمہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: جو جانوروں کی حفاظت کرنے والے یا شکاری کتے کے سوا کوئی اور کتا