Brailvi Books

نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے
82 - 100
اس کا عمل بے کار ہوگیا
	 سرکارِ دو عالم،نُورِ مجَسَّم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے ارشاد فرمایا: جس نے کسی نیک عمل پراپنی تعریف کی اس کا شکر ضائع اور عمل بے کار ہو گیا۔
(کنزالعمال،جزء:۳،۲/۲۰۶،حدیث:۷۶۷۴)
میرا روزہ بھی ہے(حکایت:29)
	حضرتِ سیِّدُنا اِمام اَصْمَعِی رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں : ایک اَعرابی نماز پڑھ رہا تھا اور بہت دیر تک نماز میں مشغول رہا ، اس کے قریب کچھ لوگ بیٹھے ہوئے تھے ، جب وہ نماز سے فارغ ہوا تو لوگوں نے بولا : تم تو بڑی اچھی نماز پڑھتے ہو ، اس اعرابی نے کہا نماز تو ہے ہی ساتھ ساتھ میں روزے سے بھی ہوں ، یہ بات سن کر اس مجلس میں بیٹھے ہوئے ایک د وسرے اعرابی نے یہ شعر کہا : 
صَلّٰی فَاَعْجَبَنِیْ وَصَامَ فَرَابَنِیْ 		نَحِّ الْقُلُوْصَ عَنِ الْمُصَلِّیْ الصَّائِمِ
ترجمہ : اس نے نماز پڑھی تو اس کی نماز مجھے اچھی لگی ، اس نے روزہ رکھا جس نے مجھے تَرَدُّد میں ڈال دیا ، لہٰذا اپنے اونٹوں کو اس نمازی اور روزے دار سے دور لے جاؤ ! (یعنی یہ آدمی اس قدر عبادت گزار ہے اور ساتھ ساتھ ریا کار ی کا بھی شکار ہے ، اس سے دور بھاگو ! اس کے پاس بیٹھنے میں کوئی فائدہ نہیں ہے)۔(ادب الدنیا والدین،ص ۸۶)
اخلاص کامل ہوتو واہ واہ سے ثواب کم نہیں ہوتا
	 مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان لکھتے