Brailvi Books

نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے
65 - 100
معاملہ کی نزاکت کا احساس ہو اور وہ موت کی تیاری کرنا شروع کردے ۔       (منہاج القاصدین ،ص۱۴۳۶)
’’مدینے‘‘ کے پانچ حُروف کی نسبت سے 5حکایات
(i) تمہیں دوسری نماز پڑھنے کوملے گی؟(حکایت:19)
	حضرتِ سیِّدُنا محمد بن ابو تَوْبہ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ حضرتِ سیِّدُنا معروف کَرْخی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی نے نماز کے لئے اِقامت کہی اور مجھ سے نماز پڑھانے کو کہا ۔ میں نے کہا : یہ نماز تو میں پڑھا دیتا ہوں اس کے علاوہ کوئی نہیں پڑھاؤں گا۔ یہ سن کر آپ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ نے فرمایا : تم نے یہ خیال دل میں بسا رکھا ہے کہ تمہیں دوسری نماز بھی پڑھنے کو ملے گی ؟ ہم لمبی امید سے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی پناہ چاہتے ہیں ، کیونکہ یہ عملِ خیر میں رکاوٹ بنتی ہے ۔  (منہاج القاصدین،ص۱۴۴۱)
(ii)جسم بوڑھا مگر امید جوان (حکایت:20)
	تابِعی بزرگ حضرتِ سیِّدُنا ابو عثمان عبدُ الرّحمن نَھْدِی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں : میری عمر 130سال ہوچکی ہے ۔ میں نے اس عمر تک پہنچنے میں ہر چیز میں کمی ہوتی دیکھی سوائے میری امیدوں کے ، کہ وہ ابھی تک ویسی ہی ہیں ۔ (منہاج القاصدین،ص۱۴۳۹)
(iii)روزانہ موت کی تیاری(حکایت:21)
	حضرتِ سیِّدُنا ابو محمدحبیب رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہکی زوجہ فرماتی ہیں : وہ مجھ سے