Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط22: نظر کی کمزوری کے اَسباب مَع عِلاج
9 - 31
 سے رِوایت ہے کہ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا: جو  ہر فرض نماز کے بعد آیۃُ الْکُرْسِی پڑھے گا،  اُسے موت کے سِوا جنَّت سے کچھ مانع  (یعنی رکاوٹ) نہیں۔ (1)  
اِسحدیثِ پاک کے تحت حضرتِ سیِّدُنا  علّامہ عبدُالرَّءُوْف مناوی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ الْقَوِینقل فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا علّامہ سعدُ الدِّین تفتازانی قُدِّسَ  سِرُّہُ النّوْرَانِی  نے فرمایا:”جنَّت میں داخِل ہونے کی شَرائط میں سے موت  کے سِوا کچھ باقی نہ رہے گا گویا کہ موت ہی اُسے جنَّت میں داخلے سے روکے ہوئے ہے۔“ امام قسطلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النّوْرَانِی نے شرحِ بخاری میں رِوایت نقل فرمائی ہے  کہ ”جو ہر نماز کے بعد آیۃُ الْکُرْسِی پڑھنے پر ہمیشگی کرے گا اُس کی روح اللّٰہ تعالٰی خود قبض فرمائے گا۔“ (2)   
نظر کی کمزوری کے طِبِّی عِلاج
سُوال :نظر کی کمزوری کے  طِبِّی عِلاج بھی اِرشاد فرما دیجیے۔ 
جواب:نظر کی کمزوری کا ایک طِبِّی عِلاج یہ ہے کہ روزانہ رات کو سونے سے قبل ”اِثۡمِد“ سُرمہ لگائیے کہ یہ  نظر کو تیز کرتا ہے جیسا کہ شمائلِ محمدیہ میں ہے کہ



________________________________
1 -      سننِ کبریٰ للنسائی ،کتاب عمل الیوم والیلة ، باب ثواب آیة الکرسی...الخ ،۶/۳۰ ، حديث :  ۹۹۲۸ دار الکتب العلمیة   بیروت 
2 -     فیضُ القدیر، حرف المیم،۶/۲۵۶،تحت الحدیث: ۸۹۲۶  ملتقطاً   دار الکتب العلمیة  بیروت