طبیبوں کے طبیب ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا:”اِثۡمِد سُرمہ لگایا کرو کہ یہ نظر کو تیز کرتا اور (پلک کے) بال اُگاتا ہے۔“ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے پاس ایک سُرمہ دانی تھی اس میں سے تین تین سلائیاں روزانہ رات کو دونوں آنکھوں میں لگایا کرتے تھے۔ (1)
نظر کی کمزوری کا دوسرا طِبِّی عِلاج یہ ہے کہ اگر خالِص شہد میسر ہو تو سوتے وقت اس کی سَلائی آنکھوں میں لگا لیجیے کہ یہ آنکھوں کے لیے بہت مُفید اور بہترین سُرمہ ہے۔ اس کے اِستعمال سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نظر کی کمزوری کے عِلاوہ دِیگر اَمراض سے بھی نجات پائیں گے۔ (2)
عجب نہیں کہ لکھا لوح کا نظر آئے
جو نقشِ پا کا لگاؤں غبار آنکھوں میں (سامانِ بخشش)
فنائے مسجد میں مانگنے والے کو دینا کیسا؟
سُوال :کیا فنائے مسجد میں کسی مانگنے والے کو دینا جائز ہے؟
________________________________
1 - شمائلِ محمدیه،باب ما جاء فی کحل رسول اللّٰه صلی الله علیه وسلم،ص۵۰،حدیث: ۴۸ دار احياء التراث العربی بیروت
2 - بہت سی بیماریوں کے طِبِّی و رُوحانی علاج جاننے کے لیے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کُتب’’مدنی پنج سورہ‘‘،’’ گھریلو علاج ‘‘اور رِسالے”وُضو اور سائنس“ کا مُطالعہ کیجیے اِنْ شَآء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ڈھیروں مفید معلومات حاصل ہوں گی۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )