جواب:نظر کی کمزوری کا عِلاج کرنے سے پہلے اس عِلاج کی اچھی نیّتوں اور مَقاصِد کو بھی پیشِ نظر رکھا جائے کہ نظر صحیح ہو گی تو عبادت، تِلاوت، فَرض عُلُوم و دِیگر اسلامی کُتب کا مُطَالَعہ اور کسبِ معاش (یعنی روزی کمانے) میں مدد ملے گی اور حسبِ ضَرورت حلال روزی کمانا تاکہ اپنے والدین کی خدمت اور اَہل و عیال کی پَروَرِش کر کے اپنی شَرعی ذِمَّہ داریاں پوری کی جا سکیں تو یقیناً کارِثواب ہے۔ نظر کی کمزوری کے 4 رُوحانی عِلاج پیشِ خدمت ہیں:
(۱) نظر کی کمزوری دُور کرنے کا ایک عمل یہ ہے کہ وُضو کے بعد آسمان اور اگر کمرے وغیرہ میں ہوں تو چھت کی طرف مُنہ کر کے سورۃُ القدر پڑ ھ لیا کریں، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نظر کبھی کمزور نہ ہو گی۔ مَسائلُ القرآن میں ہے: جو وُضو کے بعدآسمان کی طرف دیکھ کر ایک مَرتبہ سورۂ اِنَّاۤ اَنۡزَلْنٰہُ پڑھ لیا کرے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کی بینائی میں کبھی کمی نہیں ہو گی (یعنی نظر کبھی کمزور نہ ہو گی۔) (1)
(۲) پانچوں نمازوں کے بعد گیارہ مرتبہ”یَانُوۡرُ“پڑھ کر دونوں ہاتھوں کے پوروں پر دَم کر کے آنکھوں پر پھیر لیجیے۔ (2)
(۳) آیتِ مُبارَکہ (فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ (۲۲)) (پ۲۶، قٓ: ۲۲) ترجمۂ کنزُ الا یمان: ”تو ہم نے تجھ پر سے پَردہ ہٹایا تو آج تیری نگاہ تیز ہے۔“ ہر نماز
________________________________
1 - مَسائلُ القرآن، ص ٢٩١ رومی پبلی کیشنز مرکز الاولیا لاہور
2 - مدنی پنج سُورہ ،ص۲۳۸مکتبۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی