Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط22: نظر کی کمزوری کے اَسباب مَع عِلاج
6 - 31
 دیکھنا،  بِلاضَرورت اپنی یا کسی اور کی  شرمگاہ کی طرف نظر کرنا اور گندگی (پیشاب وغیرہ) دیکھنا بھی ہے۔ان اَسباب سے بچنے کا بہترین حل آنکھوں کا”قفلِ مدینہ“لگانا ہے۔   
نظر کمزور ہونے کا  ظاہری سبب عُمر کی زیادتی
نظر کمزور ہونے کا ایک ظاہری سبب عُمر کی زیادتی ہے ۔انسان جب بوڑھا ہو جاتا ہے تو اس کے اَعضاء کمزور ہو جاتے  ہیں۔اَعضاء کی یہ کمزوری دَراصل  موت کا پیغام ہے۔ سیاہ بالوں کے بعد سفید بال ،  جسمانی طاقت کے بعد کمزوری اور سیدھی کمر کے بعد کمر کا جُھکاؤ ،  مَرض ،  آنکھوں اور  کانوں کا تَغَیُّر  (یعنی پہلے نظر اچّھی ہونا پھر کمزور پڑ جانا اور سننے کی طاقت کی دُرُستی کے بعد بہرے  پن کی آمد وغیرہ)  بھی موت کے قاصِد  (Messengers)  ہیں اور پیغام ديتے ہیں کہ زندگی کی مِیعاد ختم ہونے والی ہے۔ایسے کمزور نظر والوں کو  بالخصوص اور بالعموم سبھی کو آنکھوں کی روشنی کی فِکر سے کہیں زیادہ قبر میں  اور پُل صراط  پر  روشنی کے لیے مدنی ذہن بنانے کی ضَرورت ہے اور اس کا بہترین ذَریعہ مدنی اِنعامات پرعمل اور سنتوں کی تربیت کے لیے عاشقانِ رسول کے ہمراہ  مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے۔  
نظر کی کمزوری کے رُوحانی عِلاج
سُوال :نظر کی کمزوری کے کچھ رُوحانی عِلاج بھی اِرشاد فرما دیجیے۔