Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط22: نظر کی کمزوری کے اَسباب مَع عِلاج
5 - 31
 میں نظر بھی   کمزور  ہوتی چلی جاتی  ہے۔ 
گرد و غُبار اور گاڑیوں کے دُھوئیں کے مُضِر اَثرات
نظر  کی کمزوری کا ایک باعِث گرد و غُبار اور گاڑیوں کا دُھواں  بھی ہے، اس کے مُضِر اَثرات سے بچنے کے لیے آنکھوں کو  دھوتے رہنا  چاہیے اور اس کا بہترین حل وقتاً فوقتاً وُضو کر لینا ہے۔ کسی یورپین ڈاکٹر نے ایک مَقالہ لکھا جس کا نام تھا ”آنکھ، پانی، صحت (Eye , Water , Health) “اِس  مَقالے میں اُس نے  اِس بات پر زور دیا کہ ’’ اپنی آنکھوں کو دن میں کئی بار دھوتے رہو ورنہ  خطرناک بیماریوں سے دو چار ہونا پڑے گا۔ آنکھوں کی ایک ایسی بیماری بھی ہے جس میں آنکھوں کی رَطُوبَتِ اَصلیہ  (یعنی اَصلی تَری) کم یا ختم ہو جاتی ہے اور بینائی کمزور ہوتے ہوتے بالآخر مریض اَندھا ہو جاتا ہے۔طِبی اُصُول کے مُطابِق اگر بھنوؤں کو وَقتاً فوقتاً تر کیا جاتا رہے تو اس مَرض سے تَحَفُّظ مل سکتا ہے۔“ اَلْحَمۡدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس یورپین ڈاکٹر کے بیان کردہ طِبی اُصُول سے ہم مسلمانوں کے مذہب کی سچائی اور عُمدگی مَزید واضِح ہوتی ہے کہ ہم روزانہ کئی بار وُضو کی صورت میں اپنی آنکھوں اور دِیگر اَعضاء کے تَحَفُّظ  کا  سامان  کر لیتے ہیں ۔
اپنی آنکھوں کا غَلَط اِستعمال
نظر کی کمزوری کے اَسباب میں سے ٹی وی، وی سی آر یا کمپیوٹر پر فلمیں ڈرامے