قدرتی نِظام کو بَرقرار رکھتے ہوئے آنکھوں اور دِیگر اَعضاء کو حَرکت دیتے رہنا چاہیے، اس کے لیے پیدل چلنا بےحد مُفید ہے۔
کم یا ضَرورت سے زیادہ تیز روشنی میں مُطالَعہ کرنا
نظر کی کمزوری کا ایک سبب کم یا ضَرورت سے زیادہ تیز روشنی یا غَلَط سَمت (Direction) سے آنے والی روشنی میں مُطَالَعہ کرنا بھی ہے کہ اس سے بینائی متأثر ہوتی ہے لہٰذا مُطَالَعہ کرتے وقت اِس بات کا خیال رکھیں کہ روشنی اوپر سے یا اُلٹی طرف (Opposite Side) سے آئے کہ اِس طرح آنکھوں پر زور کم پڑے گا اور انہیں سہولت رہے گی۔بتی (Light) لگانے کا بھی یہی اُصول ہے کہ چھت میں لگائی جائے کہ اس سے خوب روشنی ہوتی ہے۔ پہلے لوگ لالٹین زَنجیر سے باندھ کر چھت سے نیچے کی طرف لٹکا دیا کرتے تھےاِس طرح کمرے میں چاروں طرف خوب روشنی ہوتی تھی جبکہ آج کل بتیاں (Lights) چھت میں لگانے کے بجائے دیواروں پر لگانے کا رَواج ہے جس سے روشنی کم ہو جاتی ہے کیونکہ دیواریں روشنی جذب کر تی ہیں۔یوں ہی آج کل بعض لوگ زیبائش (Decoration) کے لیے بتیوں کے اوپر رَنگین پلاسٹک کور لگا دیتے ہیں اس سے روشنی مزید کم ہو جاتی ہے اور کم روشنی میں مُطَالَعہ کرنے سے آنکھوں پر وزن پڑتا ہے اور تھکن ہو جاتی ہے جس کے نتیجے