نظر کی کمزوری کے اَسباب میں سے چند اَسباب مَع عِلاج پیشِ خدمت ہیں :
مُطَالَعہ کرنے کا غَلَط اَنداز
نظر کی کمزوری کا ایک سبب مُطَالَعہ کرنے کا غَلَط اَنداز ہے مثلاً پیدل چلتے، گاڑی میں سفر کرتےاور لیٹے لیٹے مُطَالَعہ کرنا۔ یوں ہی دَورانِ مُطَالَعہ کافی دیر تک کتاب وغیرہ میں نظر جمائے رکھنے سے بھی آنکھوں پر بوجھ پڑتا اور نظر کمزور ہوتی ہے لہٰذا مُطَالعے کے دَوران وقفے وقفے سے آنکھوں کو کتاب سے ہٹا کر اِدھر اُدھر حَرکت دی جائے۔جس طرح دِیگر اَعضاء (ہاتھ پاؤں وغیرہ) تھک جاتے ہیں اور ہم انہیں حَرکت (Movement) دے کر یا وَرزش وغیرہ کے ذَریعے باہم آرام پہنچاتے ہیں یہی مُعامَلہ آنکھوں کا بھی ہے۔اَعضاء کو حَرکت دینا ایک فِطری نِظام ہے یہی وجہ ہے کہ چھوٹے بچے اکثر کُودتے اور پھدکتے رہتے ہیں، انہیں لاکھ ڈانٹتے رہیں مگر وہ چین سے نہیں بیٹھتے اور یہ حَرکت (Movement) ان کے لیے ضَروری ہے کیونکہ اگر وہ بِلا حِس و حَرکت ایک ہی جگہ بیٹھے رہیں تو ان کی ہڈیوں کے نازک جوڑ سب جامِد (Seal) ہو کر ہاتھ پاؤں بیکار ہو جائیں لہٰذا انہیں اُچھل کود سے روکنا نقصان دِہ اور نِظامِ فِطرت کے خِلاف ہے۔یوں ہی بعض جانوروں مثلاً بکری کے بچوں کو بہت زیادہ حَرکت کی ضَرورت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ پیدا ہوتے ہی پھدکنے اور چوکڑیاں بھرنے لگتے ہیں لہٰذا ہمیں بھی اس