Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط22: نظر کی کمزوری کے اَسباب مَع عِلاج
2 - 31
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ  وَالصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَامُ  عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
نظر کی کمزوری کے اَسباب مَع عِلاج
 (مَع دِیگر  دِلچسپ سُوال جواب) 
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ  (۳۰ صفحات)  مکمل پڑھ لیجیے
اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
سرکار ِمدینہ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے: فرض حج کرو بے شک اِس کا اَجر 20 غَزوات میں شرکت کرنے سے زیادہ ہے اور مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھنا اس کے برابر ہے۔ (1)   
صَلُّوْا  عَلَی الْحَبِیْب!	 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی  عَلٰی مُحَمَّد
نظر کی کمزوری کے اَسباب مَع عِلاج
سُوال :نظر کی کمزوری کے اَسباب مع عِلاج  بیان  فرما دیجیے۔ 
جواب:فی زمانہ نظر کی کمزوری کی شکایت بہت زیادہ ہے جس کی بنیادی  وجہ اس کے اَسباب کی زیادتی ہے لہٰذا نظر کی کمزوری کے عِلاج سے پہلے اس کے اَسباب تلاش کر کے انہیں دُور کرنا اس مَرض کے عِلاج سے کہیں زیادہ ضَروری ہے۔ 



________________________________
1 -     فردوسُ الاخبار ، باب الحاء ،۱/۳۳۹ ، حدیث: ۲۴۸۴  دار الفکر بیروت