Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط22: نظر کی کمزوری کے اَسباب مَع عِلاج
28 - 31
 جاؤں گا تو یہ سارے  سفرمیں  مجھے یاد آتا رہے گااور اس کا یا د آنا مناسِب نہیں ہے۔ اَمرد کی چادر،  اس کی تحریر ، اس کا رُومال بلکہ کوئی بھی نشانی نہ لی جائے کہ اس کی نشانی اس کی یاد کا سبب بنے گی اور اس کی یاد آدمی کی آخرت  داؤ پر لگا سکتی ہے مگر  خیال رہے کہ انہیں ڈانٹا نہ جائے اور نہ ہی ان کی دِل آزاری کی جائے کیونکہ بِلاعُذرِشَرعی کسی مسلمان کی دِل آزاری گناہِ کبیرہ ہے اس میں ان بےچاروں کا کوئی قصور بھی نہیں ۔ 
کیا مدنی منّے مدنی کام کر سکتے ہیں؟ 
سُوال :کیا مدنی منّے دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کر سکتے ہیں ؟  
جواب:جی ہاں مدنی منّے بھی دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کر سکتے ہیں اور انہیں  مدنی کا موں کا جذبہ بھی  ہوتا ہے لہٰذا انہیں مدنی کام کرنے کی اِجازت ہے مگر بڑوں سے مُحتاط رہیں۔اگر کوئی بڑا انہیں زیادہ لِفٹ دے، بار بار تحائف پیش کرے تو سمجھ جائیں کہ یہ خطرے کی گھنٹی ہے اس سے دُور رہیں  اگرچہ وہ علاقے کا ذِمَّہ دار ہی کیوں نہ ہو۔ 
مدنی مُنّوں کو چاہیے کہ اپنے اندر کشش  (Attraction)  پیدا   نہ کریں۔ عمامہ شریف بھی سادہ باندھیں، زُلفیں آدھے کان سے زیادہ نہ رکھیں، ضَرورتاً  سادہ عینک اِستعمال کریں، جاذِبِ نظر  (پُرکشش)  فریم سے بچیں،  بڑوں کے