ساتھ زیادہ مِلنسار نہ بنیں، ان کے پیچھے پیچھے بھی نہ بھاگیں اور نہ ہی ان کے گھروں پر جائیں جب تک کم از کم ایک مٹھی داڑھی نہ آجائے ان اِحتیاطوں کو مَلحُوظِ خاطِر رکھیں۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنے حبیبِ لبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے صَدقے ہم سب کو نفس و شیطان کے مکر و فریب سے بچنے اور اپنی نگاہوں بلکہ جسم کے ہر ہر عضو کا قفلِ مدینہ لگانے اور اس پر اِستقامت پانے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم (1)
٭…٭…٭
٭…٭…٭…٭…٭
حاسِد کے لیے پانچ سزائیں :
حضرتِ سَیِّدُنا فقیہ اَبُو اللَّیث سمرقندی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: حاسِد کا حسد مَحْسُوْد (جس سے حسد کیا جائے اس) تک پہنچے اس سے پہلے اسے (یعنی حاسِد کو ) پانچ سزائیں ملتی ہیں : (۱) نہ ختم ہونے والا غم (۲) ایسی مصیبت جس پر اَجر نہ ملے (۳) ایسی مذمت جس پر تعریف نہ ہو (۴) رب تعالٰی کی ناراضی اور (۵) توفیق سے محرومی ۔ (اَلْمُسْتَطْرَف فِیْ کُلِّ فَنٍّ مُسْتَظْرَف ، ۱ / ۳۶۴ دار الفکر بیروت)
________________________________
1 - مزیدمعلومات کےلیے شیخِ طریقت،امیرِاہلسنَّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔرقادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے”قومِ لوط کی تباہ کاریاں‘‘ کا مطالعہ کیجیے ۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)