Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط22: نظر کی کمزوری کے اَسباب مَع عِلاج
27 - 31
کیا اَنداز ہوا کرتا تھا؟  
جواب:ہمارے بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِین عِلم وعمل اور تقویٰ و پرہیزگاری کا پیکر ہونے کے باوجود اِس مُعاملے میں نہایت ہی مُحتاط رہتے تھے چنانچہ اِس ضِمن میں کروڑوں حنفیوں کے عظیم پیشوا ، اِمامُ الائمہ ،  سِراجُ ا لاُمَّہ حضرتِ سیِّدُنا اِمام اعظم اَبُوحنیفہرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی اِحتیاط اور کمالِ تقویٰ مُلاحظہ کیجیے چنانچہ حضرتِ سیِّدُنا امام محمد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالصَّمَد  جب بارگاہِ سیِّدُنا امامِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم میں پڑھنے کے لیے حاضر ہو ئے تو اَمردحسین تھے۔سیِّدُنا امامِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم متقی و پرہیزگار ہونے کے باوجودنظر کی خیانت کے خوف سے اُنہیں اپنے سامنے بٹھانے کے بجائے پشت یا ستون  کے پیچھے بٹھا کر دَرس دیا کرتے تھے۔ (1)  
 (شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:) اَمرد کو نہ تو  تحفہ دیا جائے اور  نہ ہی اس سے کوئی چیز لی  جائے کہ اس سے محبت بڑھتی ہے اور اَمرد کے ساتھ رَوابِط بڑھانا خطرے سے خالی نہیں۔ایک با ر مدنی قافلے میں سفر پر روانہ ہوتے وقت میری چادر کہیں کھو گئی تو ایک اَمرد نے بڑی عقیدت سے اپنی چادر پیش کی۔میں نے اس نیت سے اس سے چادر نہ لی کہ اگر میں اس کی چادر لے



________________________________
1 -     رد المحتار ،کتاب الحظر والاباحة،فصل فی النظر و المس ،۹/۶۰۳ دار المعرفة  بيروت