Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط22: نظر کی کمزوری کے اَسباب مَع عِلاج
26 - 31
واجِب ہے کیونکہ اس کی ممانعت کی عِلَّت  (Reason)  شہوت ہے لہٰذا جسے دیکھ کر شہوت آتی ہو اور لذّت کے ساتھ بار بار اس کی طرف نظر اُٹھتی ہو چاہے وہ بڈھا ہی کیوں نہ ہو اسے قصداً دیکھنا حرام ہے۔ حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرتِ سیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْوَالِی فرماتے ہیں: اگر کسی کے دل میں حسین چہرے، منقش کپڑے  اور سونے سے آراستہ چھت  کو دیکھنے سے  چھونے کی رغبت پیدا ہوتو اب ان چیزوں کی طرف بھی شہوت  کی نظر سے  دیکھنا حرام ہے۔ یہ وہ بات ہے  جس سےغفلت کے باعِث لوگ ہلاکتوں میں پڑ جاتے ہیں اور انہیں معلوم بھی نہیں ہوتا۔ (1)  اَمردوں پربھی اِنفرادی کوشش ہونی چاہیے مگر اس کے ليے انہیں، ان جیسے اَمردوں ہی کے حوالے کرنے اور خود کو حتَّی الامکان بچانے میں ہی عافیت ہے کہ شیطان کو بہکاتے دیر نہیں لگتی۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ   ہمیں شیطان کے مکر و فر یب سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم 
آنکھوں میں قِیامت میں نہ کہیں بھر جائے آگ
آنکھوں پہ مِرے بھائی لگا قُفلِ مدینہ
بزرگانِ دِین  کی اِحتیاط وتقویٰ
سُوال :اَمردوں سے اپنے آپ کو بچانے کے حوالے سے بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِین کا 



________________________________
1 -     احیاءُ العلوم،کتاب کسر الشھوتین ،بیان ما علی المرید...الخ ،۳ /۱۲۷  ماخوذاً   دار صادر بيروت