Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط22: نظر کی کمزوری کے اَسباب مَع عِلاج
25 - 31
بیزاری ظاہِر کرتا اورنَصرانی  (عیسائی )  مذہب اِختیار کرتا ہوں۔ پھر وہ مر گیا۔ اس کے بعد دوسرے بھائی نے تیس برس تک مسجِد میں فِیْ سَبِیْلِ اللہ اذان دی۔ مگراُس نے بھی آخِری وَقت نَصرانی ہونے کا اِعتِراف کیا اور مر گیا۔ میں اس لیے اپنے خاتِمے کے بارے میں بے حد فِکر مندہوں اور ہر وقت خاتِمہ بِالخیر کی دُعا مانگتا رہتا ہوں۔  حضرتِ سیِّدُنا عبدُ اﷲ بن احمد مُؤذِّن رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اُس سے اِستفسار فرمایاکہ تمہارے دونوں بھائی آخر ایسا کون سا گناہ کرتے تھے ؟  اُس نے بتایا:وہ غیر عورَتوں میں دِلچسپی لیتے تھے اور اَمردوں  (یعنی بے ریش لڑکوں)  کو  (شہوت سے)  دیکھتے تھے۔(1)  
اَمردوں سے میل جول بڑھانے کی اِجازت نہیں
یاد رکھیے!اِنفرادی کوشش کے بہانے اَمردوں سے میل جول بڑھانے کی بالکل اِجازت نہیں ہے۔ اَمرد صِرف بے ریش ہی نہیں ہوتا بلکہ بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے پورے چہرے پر داڑھی نہیں آتی بلکہ رُخسار خالی ہوتے  ہیں تو وہ بھی  پچیس سال یا اس سے بھی زائد عمر تک اَمرد رہتے ہیں۔اس لیے  ہر ایک کو اپنی حالت پر غور کر لینا  چاہیے کہ اَمرد میں کچھ کشش محسوس ہو رہی ہے یا نہیں؟   ’’ ہاں ‘‘ کی صورت میں اُسے دیکھنے اور چھونے سے بچنا 



________________________________
1 -     الروضُ الفائق ، ص۱۴ دار احیاء التراث العربی بیروت