Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط22: نظر کی کمزوری کے اَسباب مَع عِلاج
23 - 31
کہ بعض بڑے لوگوں کی زبان سے اَشعار میں لفظ  ’’  یَثْرِبْ ‘‘ صادِر ہوا ہے۔ (1)  
بعض اکابر کے کلام میں یَثْرِب کی وجہ
سُوال :یثرب کہنے کی اتنی مُمانعت کے باوجود بعض اکابر کے کلام میں جو یَثْرِب کا ذِکر ملتا ہے ،  اس کی کیا وجہ ہے؟  
جواب:جن اکابر کے کلام میں یہ لفظ واقع ہوا ہے ان کے بارے میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ وہ اس حکمِ شرعی پر مُطَّلِع نہ ہو سکے جیسا کہ فتاویٰ رضویہ جلد 21 صفحہ 118 پر اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت اِرشاد فرماتے ہیں:بعض اَشعارِ اکابر میں کہ یہ لفظ واقع ہوا ،  اُن کی طرف سے عُذر یہی ہے کہ اُس وقت اس حدیث و حکم پر اِطِّلاع نہ پائی تھی جو مُطَّلع ہو کر کہے اس کے لئے عُذر نہیں معہٰذا شرعِ مطہر  (یعنی شریعتِ مطہرہ )  شِعر و غیرِ شِعر سب پر حُجَّت (دَلیل) ہے، شِعر شَرع  (یعنی شریعت) پر حُجَّت  (دَلیل) نہیں ہو سکتا۔ (2) 
اَمردوں پر اِنفرادی کوشش
سُوال :اَمردوں پر اِنفرادی کوشش کرنا کیسا ہے؟  
جواب:اِنفرادی کوشش  کے ذَریعے کسی کو نیک بنانا اور بدمذہبوں کی صحبت سے بچانا یقیناً اپنی اور اس کی بھلائی چاہنا ہے۔ اگر آپ کو واقعی اِنفرادی کوشش کے 



________________________________
1 -     اَشِعةُ اللَّمعات ،کتاب المناسک ، باب  حرم المدینة...الخ ، الفصل الاول ،۲/۴۱۷  کوئٹه  
2 -     فتاویٰ رضویہ ،۲۱/۱۱۸