لگے ، جب اُنہوں نے مُطَالَعہ کیا تو اُن میں لکھا تھا کہ یہ مَسائل نعمان بِن ثابت کی مجلس سے نوٹ کیے گئے ہیں، اِمام اَوزاعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی مَسائل پڑھتے گئے اور حیران ہوتے گئے بالآخر اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ یہ نعمان بن ثابِت کون ہے جس کی مجلس سے یہ مَسائل نوٹ کیے گئے ہیں؟ میں نے کہا:یہ وہی اَبُوحنیفہ نعمان بن ثابِت ہیں جنہیں آپ بِدعتی فرما رہے ہیں!پھر میں نے اِمام اَوزاعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی سے پوچھا اب بتائیے کہ اَبُوحنیفہ نعمان بن ثابِت کیسے ہیں؟ تو اُنہوں نے فرمایا : وہ عِلم کا سمندر ہیں، میں اُن کی عقل وبصیرت پر رَشک کرتا ہوں اور اپنی سابقہ اُن تمام باتوں سے رُجُوع کرتا ہوں جو میں نے اُن کے متعلق کہیں تھیں۔ (1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ حضرتِ سیِّدُنا عبدُ اللہ بن مُبارک عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْخَالِق نے کیسی حِکمتِ عملی اَپنائی کہ حضرتِ سَیِّدُنا اِمام اَوزاعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نہ صرف امامِ اعظم اَبُوحنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی شانِ عظمت نشان کے معترف ہو گئے بلکہ اپنی سابقہ تمام باتوں سے رُجُوع کر کے اپنی اِصلاح بھی کر لی۔ آپ بھی اِمام صاحبان اور مَساجد کی کمیٹی کے اَفراد میں کوئی ایسی بات دیکھیں کہ جس کی اِصلاح ضَروری ہو تو حِکمت بھرا اَنداز اِختیار کیجیے تاکہ ان کی
________________________________
1 - مناقبِ امام اعظم ابو حنیفة للکردری ، الجزء: ۱، ص ۳۹ ملتقطاً کوئٹه