Brailvi Books

نشے باز کی اصلاح کا راز
9 - 32
 سے میں  فلموں  ڈراموں  کا شوقین ہو گیا۔ گانے باجوں  کا تو ایسا بھوت سوار تھا کہ لبوں پر ہمہ وقت مختلف گانوں  کے بول رہنے لگے۔ غفلت کی پٹی میری آنکھوں  پر کچھ ایسی بندھی تھی کہ اپنے ناتواں  کندھوں  پر گناہوں  کا بوجھ اٹھائے قبر کے پُرہول گڑھے کی جانب بڑھتا ہی چلا جا رہا تھا کہ ایسے میں  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول نے میری یاوری کی اور نہ صرف مجھے میرا دنیا میں  آنے کا مقصد یاد دلا دیا بلکہ گناہوں  سے بچا کر نیکیوں  کی راہ پر بھی گامزن کر دیا۔ سبب کچھ اس طرح بنا کہ میرا گھرانا قدرے مذہبی ذہن کا تھا اس لئے کبھی کبھی نماز پڑھنے کے لئے مسجد جانے کا موقع مل جاتا۔ چنانچہ ایک روز مسجد میں  حاضرہوا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنا خصوصی فضل و کرم فرمائے ان اسلامی بھائی پر جو میری قسمت سنوارنے کیلئے بعد نماز مغرب ہاتھوں  میں  فیضانِ سنّت تھامے درس دینے کے لیے تشریف فرما تھے میں  بھی نماز پڑھ کر درس میں  شریک ہو گیا۔ ایک ولیٔ کامل کے تحریر کردہ الفاظ کانوں  کے راستے قلب کی گہرائیوں  میں  اترتے چلے گئے۔ درس کے اختتام پر ان اسلامی بھائی نے احسن انداز میں  مسکرا کر ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع کی پرخلوص دعوت پیش کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی کے اندازِ ملاقات اورمیٹھی میٹھی پراثر گفتگو نے میرے دل کی دنیاہی بدل دی میں  نے گناہوں  سے توبہ کی اور یہ ذہن بنا لیا کہ اب اِنْ شآء