انقلاب برپا کر دیا۔ اب تو میں بلاناغہ درس میں شرکت کرنے لگا جس کی برکت سے نمازوں کی پابندی کا ذہن بن گیا۔ ساتھ ہی دارین کی سعادتیں پانے کے لئے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رَضَوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کی غلامی میں آ کر ان سے مرید بھی ہو گیا۔ اپنی بقیہ حیات صلوٰۃ و سنّت کے مطابق گزارنے کا عزمِ مصمم کرتے ہوئے سنتیں سیکھنے کے لئے راہ ِخدا کا مسافر بن گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی قافلے میں بے شمار سنتیں ، دعائیں اور دیگر شرعی مسائل سیکھنے کی عظیم سعادت میسر آئی۔ مدنی قافلے کی روح پرور ساعتوں نے فکرِ آخرت کا ایسا جذبہ دیے دیا کہ میں نے اپنا یہ ذہن بنالیا کہ بس اب دعوتِ اسلامی ہی میں اپنی زندگی گزاروں گا اور اپنی آخرت کے لئے نیکیوں کا عظیم خزانہ جمع کروں گا۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{5} خوش گوار تبدیلی
حیدرآباد (باب الاسلام سندھ) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ جوں ہی جوانی کی دہلیز پر قدم رکھا تو معاشرے میں پھیلی برائیوں نے مجھے آ گھیرا۔ اسکول کے زمانے سے ہی برے دوستوں کی صحبت ملی جس کی نحوست