Brailvi Books

نشے باز کی اصلاح کا راز
10 - 32
اللہ عَزَّوَجَلَّ جینا مرنا دعوتِ اسلامی میں  ہی ہو گا۔ میں  نیکی کی دعوت عام کرنے کے جذبے کے تحت مدنی کاموں  میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگا اور جلد ہی عشاء کی نماز کے بعد ہونے والے درسِ فیضانِ سنّت کی ذمہ داری سنبھال لی۔ سب لوگ  حیران تھے کہ اچانک اسے کیا ہوگیا ہے جس کی زبان فضول باتوں  اور طرح طرح کے بے ہودہ گانوں  سے رکتی نہ تھی اب نیکی کی دعوت کی شیرینی اورنعتِ مصطفی کے ترانوں سے سجی رہتی ہے۔ گھر والے بھی بہت خوش ہیں  اور دعوتِ اسلامی اور امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کو دعائیں  دیتے ہیں  کہ جن کی بدولت ہمارا بچہ نیکی کی راہ پر گامزن ہوگیا۔ اب تو دل میں  صرف ایک ہی بات نقش ہے کہ’’ مرشد کے فرما ن پر جان بھی قربا ن ہے۔‘‘ 
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{6} اشکوں کی برسات 
	خوشاب (پنجاب پاکستان) کے علاقے جوہر آباد کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ زندگی بے مقصد ہی گزر رہی تھی۔ ایامِ حیات کے قیمتی لمحات سے سرمایۂ آخرت جمع کرنے کی بجائے گناہوں  سے اپنا نامۂ اعمال سیاہ کر رہا تھا۔ گناہوں  سے پُرخار زندگی میں  نیکیوں  کے پھول کچھ اس طرح کھلنے لگےکہ